ٹنڈو محمد خان،محکمہ صحت کے بر طرف ملازمین کی 33 ویں روز بھی بھوک ہڑتال جاری

جمعرات 7 دسمبر 2017 16:50

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء)محکمہ صحت کے بر طرف ملازمین 33 ویں روز بھی بھوک ہڑتال جاری، محکمہ صحت کے خلاف سخت نعر ے بازی ، فاقہ کشی کی زندگی گزارنے پر مجبو ر ہو گئے ہیں ، جبر ی طور پر برطرف کر کے تنخواہیں بھی بند کر دی گئی ہیں، بلاول بھٹو زرداری ، وزیر اعلی سندھ نو ٹس لیں ، بھوک ہڑتالیوں کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق محکمہ صحت ضلع ٹنڈومحمد خان کے ڈیلی ویجز بر طر ف ملازمین نے جبری بر طرفی کے خلاف محمد حسن شاہ ، مختیار منگسی، اختر ہا لپورٹو ، کا شف چنہ ، ادر یس خا صخیلی ودیگر نے میونسپل آفیس کے سامنے 33 ویںروز بھی بھوک ہڑتال کر کے سخت نعر ے بازی کی ، اس مو قع پر بھوک ہڑتالیوں نے صحافیو ں کو بتایاکہ ہم نے کئی سالو ں تک محکمہ صحت میں ڈیو ٹیاں سرانجا م دیں ، لیکن محکمہ صحت کے بااثر افسر ان نے ہمیں مستقل کر نے کے بجا ئے ہمیں ڈیو ٹی سے نکال دیا اور ہمیں جبر ی بر طر فی کے خلاف ہم نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا اور عدالت نے بھی ہمیں مستقل کئے جانے کاحکم دیا لیکن اب محکمہ صحت کے افسران ہمیں مستقل نہیں کر رہے ہیں اور ہماری تنخواہیں بھی بند کر دی ہیں جس کے باعث ہمارے بچے فاقہ کشی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ، انہوں نے بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی سندھ سے مطا لبہ کیا کہ ہماری جبری بر طر فی کا فی کا نو ٹس لیا جائے اور ہمیں جلد از جلد اپنی نو کر یو ں پر بحال کیا جائے ۔