ٹنڈ و محمد خان،معذور افراد کا مطالبات کی منظوری کے لئے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

جمعرات دسمبر 16:50

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر2017ء) معذور وں نے مطالبات کی منظوری کے لئے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع ٹنڈومحمد خان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے معذور افراد نے ممتاز پرہیاڑ، نینوں رام، ستار ساند، اللہ بخش ملاح اور دیگر کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کیا اور سخت نعر ے بازی کی اس مو قع پر رہنما ئوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم معذور افرادگذشتہ کئی سالو ں سے اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں لیکن کوئی بھی ہمارے جائز احتجاج پر توجہ نہیںدے رہا ہے، جبکہ انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کو بار بار یاد دہانی کے باوجود بھی ہمارا مسئلہ حل نہیں کیا جا رہا ہے، جو کہ ہم معذوز افراد کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے، انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ ہمیں معذور کوٹا کے تحت ملازمت اور وظائف فراہم کیے جائیں۔