اینٹی نارکوٹیکس فورس نے 25مختلف کارروائیوں کے دوران 22کروڑ روپے مالیت کی181 کلو گرام منشیات اور160کلوگرام ممنوعہ کیمیائی مواد برآمد کر لیا، 34 ملزمان گرفتار

جمعرات 7 دسمبر 2017 17:00

کوئٹہ ۔07دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) اینٹی نارکوٹیکس فورس پاکستان نے ملک کے مختلف حصوں میں کی گئی25کارروائیوں کے دوران تقریباً22کروڑ 12 لاکھ روپے بین الاقوامی مالیت کی181 کلو گرام منشیات اور160کلوگرام ممنوعہ کیمیائی مواد برآمد کر لیا جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 34 ملزمان کو گرفتار اور6گاڑیاں ضبط کر لیں۔

(جاری ہے)

برآمد شدہ منشیات میں154کلوگرام چرس،3.8کلو گرام ہیروئن ، 2.5کلوگرا م افیون ، 1.64 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن،940 گرام کوکین،475 گرام ایمفیٹامائن، 160لٹر ایسیٹک این ہائیڈرائداور 36000 ایسٹیسی گولیاں شامل ہیں۔ اے این ایف کی پریس ریلیز کے مطابق اینٹی نارکوٹیکس فورس نے کوئٹہ میں واقع بلوچستان یونیورسٹی کے قریب منیر احمد مینگل روڈ پر کاروائی کے دوران نوشکی کے رہائشی محمد طارق نامی ملزم سے 3 کلو گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔تمام مقدمات انسداد منشیات ایکٹ 1997کے تحت اے این ایف کے متعلقہ تھانوں میں درج کر لئے گئے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :