کوئٹہ، بجلی بند رہے گی

جمعرات دسمبر 17:00

کوئٹہ ۔07دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر2017ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق کوئٹہ شہرمیں برقی لائنوں کی ضروری مرمت و دیکھ بھال کے کاموں کے سلسلے میں(آج) جمعہ کو انڈسٹریل گرڈسٹیشن کے ایسٹرن بائی پاس، اولڈپشتون آباد فیڈرزسے 12بجے تا 3بجے سہ پہر جبکہ مری آباد گرڈکے مری آبادفیڈردوپہر2بجے سے شام 5بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

(جاری ہے)

زحمت کے لئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :