خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کے تحت ضلع راولپنڈی میں صفائی کا کام زور وشور سے جاری

جمعرات 7 دسمبر 2017 17:10

کلر سیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کے تحت ضلع راولپنڈی میں صفائی کا کام زور وشور سے جاری ہے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر اٹھا کر تلف کیے جا رہے ہیں اور بعض آبادیوں میں قیام پاکستان کے بعد قائم کیے گئے کوڑے کے ڈھیروں کو پہلی بار تلف کیا جارہا ہے جس کا مقصد ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہے اس سلسلے میں ڈی سی راولپنڈی کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں تمام اسسٹنٹ کمشنر ز اس کے ارکان ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر اس کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور ضلعی سطح پر اس کی نگرانی انجنئیر نور ربانی کر رہے ہیں اور اب تک صوبہ بھر میں غلاظت کے ڈھیروں کی منتقلی اور تلفی میں ضلع راولپنڈی کا دوسرا نمبر ہے۔

متعلقہ عنوان :