ڈ سٹرکٹ ا لیکشن آفس اٹک کی جانب سے نیشنل ووٹرز ڈے کے حوالے سے واک اور سیمینار کا انعقاد

جمعرات 7 دسمبر 2017 17:10

․ اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) ڈ سٹرکٹ ا لیکشن آفس اٹک کی جانب سے نیشنل ووٹرز ڈے کے حوالے سے ایک واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔تقر یب میں چئیرمین بلدیہ شیخ ناصر محمود ،وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان، ڈسٹرکٹ ا لیکشن کمشنر عبدالرشید کے علاوہ مختلف شبہء زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی مو جود تھے۔ واک میونسپل کمیٹی اٹک سے شروع ہو کر ضلع کونسل ہال اٹک اختتام پذیر ہوئی۔

واک کی قیادت چئیرمین بلدیہ شیخ ناصر محمود نے کی۔بعد ازاں ضلع کونسل ہال میں نیشنل ووٹرز ڈے کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ضلع بھر کے مختلف افسران نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ووٹ ڈالنا ہماری پہچان ہے اور ووٹ کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔

(جاری ہے)

اسی ووٹ کے ذریعے ہم عوامی نمائندے منتخب کرکے اعلیٰ ایوانوں تک بھیجتے ہیں جو عوام کے مسائل حل کرتے ہیں اور عوامی خواہشات کے مطابق قانون سازی کرتے ہیں ۔

مقررین نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ووٹ کی اہمیت کو پہنچانے ، اپنے ووٹ کا بروقت اندراج کروائیں اور انتخابات کے دن موزوں قیادت منتخب کرکے عوامی مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ اس ضمن میں ضروری ہے کہ مختلف متعلقہ سٹیک ہولڈرز بھرپور عوامی آگاہی مہم چلائیں تاکہ عوام کو اپنے ووٹ کی اہمیت کا اندازہ ہوسکے اور اس سلسلہ میں وہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اٹک عبدالرشید نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کے اندراج کے لیے کوئی بھی فرد کسی بھی وقت ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے دفتر آکر اندراج کرواسکتا ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ عملہ عوام کے ساتھ تعاون کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوںنے کہا کہ آج کا دن عوامی آگاہی کا دن ہے تاکہ عوام کو ووٹ کی اہمیت کا اندازہ ہو اور وہ اس سلسلہ میں اپنا مؤثر کردار ادا کرسکیں۔