ڈسٹرکٹ پولیس لائن چکوال میں محفل نعت خوانی اور میلاد کا انعقاد

جمعرات 7 دسمبر 2017 17:10

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس لائن چکوال میں ڈی پی او محمد ہارون جوئیہ کی سرپرستی میں محفل نعت خوانی اور میلاد کا انعقاد ہوا جس میں ضلع بھر کے نعت خوانوں نے حضور اکرم ﷺ کو خو بصورت نعتیہ اشعار میںسلام عقیدت پیش کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی معروف نعت خوان عبدالرزاق جامی تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اسلم بھٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شجاع قطب بھٹی، چیئرمین بلدیہ چوہدری سجاد احمد، چوہدری شہریار لیاقت، چیئرمین ملک نعیم اصغر اعوان، چیئرمین میونسپل کمیٹی کلر کہار ملک محمد اشرف، صاحبزادہ عبدالقدوس نقشبندی ، پیر عبدالشکور نقشبندی، علامہ عبدالحلیم نقشبندی، چوہدری محمد علی خان، سید احمد علی شاہ، صدر ڈسٹرکٹ بار چکوال چوہدری امجد حسن علی، سیکرٹری بار نثار اصغر، اور ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے چیدہ چیدہ عمائدین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اے ایس پی اکرام اللہ خان نیازی سابق ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سکندر طاہر ، ڈی ایس پی صدر کاظم نقوی نے بھی خصوصی شرکت کی۔محفل میلاد سے چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود نے بھی اپنے نعتیہ اشعار پیش کیے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق جامی نے بتایا کہ وہ مدینہ والی سرکار کے نوکر ہیں اور تمام زندگی سرکار کی نعت پڑھی ہے اور سرکار کی نعت کے صدقے بڑا مقام اور مرتبہ ملا ہے۔ بعد ازاں ڈی پی او کی طرف سے عاشقان رسول کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ بھی دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :