ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال نے سوہاوہ روڈ کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر پر16دسمبر کو بحث کی تاریخ مقرر کر دی

جمعرات 7 دسمبر 2017 17:10

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال چوہدری انوار احمد خان نے چکوال سوہاوہ روڈ کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر پر دائر پٹیشن پر جمعرات کے روز سماعت کرتے ہوئے 16دسمبر کو بحث کی تاریخ مقرر کر دی۔

(جاری ہے)

این ایل سی کے وکیل رفاقت بشیر نے عدالت میں حاضر ہوکر خواجہ بابر سلیم محمود چیئرمین چکوال پریس کلب کی طرف سے دائر کی جانے والی پٹیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا۔

ملک محمد آصف ایڈووکیٹ نے فاضل جج کو بتایا کہ کوئٹہ ڈیکلریشن اور جسٹس آف پیس کے اختیارات کے تحت انسانی حقو ق کے تحت یہ پٹیشن قابل سماعت ہے۔ صدر ڈسٹرکٹ بار چوہدری امجد حسن علی اور سیکرٹری بار نثار اصغر بھی درخواست گزار خواجہ بابر سلیم محمود چیئرمین پریس کلب کی طرف سی16دسمبر کو دلائل دیں گے۔