ن لیگی ٹکٹ ہولڈر ذوالفقار باچا نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کردیا

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات دسمبر 17:20

ن لیگی ٹکٹ ہولڈر ذوالفقار باچا نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کردیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 دسمبر2017ء) : مسلم لیگ ن کے رہنماء ذوالفقار باچا نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کردیاہے،پیپلزپارٹی نے ان کی شمولیت کاخیرمقدم کیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈرذوالفقارباچا نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرذوالفقار باچا نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان بھی کیاہے۔۔مسلم لیگ ن کے رہنماء ذوالفقار باچا این اے 6نوشہرہ سے ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈرہیں۔پیپلزپارٹی نے ذوالفقار باچا کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کاخیرمقدم کیاہے۔

متعلقہ عنوان :