اسلام آباد ہائیکورٹ، چیئرمین پیمرا کے خلاف کیس کی سماعت13دسمبر تک ملتوی

میرے مؤکل کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے درخواست نہ قابل سماعت ہے خارج کی جائے ،وکیل چیئرمین پیمرا

جمعرات 7 دسمبر 2017 17:41

اسلام آباد ہائیکورٹ، چیئرمین پیمرا کے خلاف کیس کی سماعت13دسمبر تک ملتوی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا کے خلاف دائر درخواست کی سماعت13دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی،گزشتہ جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل رکنی بنچ نے چیئرمین پیمرا ابصارعالم کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی،فاضل جج نے جب سماعت شروع کی تو پیمرا کی جانب سے علی گیلانی ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست نہ قابل سماعت ہے اس کو خارج کیا جائے،میرے مؤکل کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے،میرے مؤکل پر الزام لگایا گیا کہ وہ ہم جنس پرستی کے کلب کا ممبر ہے جس کے خلاف ہم عدالت جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

دلائل دیتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ23 امیدواروں کے نام آئے تھے جن میں سے چار کے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے انٹرویو کئے گئے اور ابصارعالم کو بطور چیئرمین تعینات کیا گیا ہے۔بعد ازاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد مزید سماعت13 دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی ہی۔

متعلقہ عنوان :