وزارت ریلوے کی اراضی پر قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں‘ طلال چوہدری

جمعرات 7 دسمبر 2017 18:13

وزارت ریلوے کی اراضی پر قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) وزیر مملکت برائے داخلہ امور طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وزارت ریلوے کی اراضی پر قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران عائشہ سید اور شہریار آفریدی کے سوالات کے جواب میں وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے موثر انداز میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت ریلوے کی اراضی پر قبضہ مافیا کے خلاف اقدامات کئے جارہے ہیں کیونکہ وزارت ریلوے اس حوالے سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

متعلقہ عنوان :