ملک 70 سالوں میں سازشوں سے نہیں نکل سکا ،ْ ،ْ آمروں نے ملک خراب کرکے کہا سیاسی حکومتیں ٹھیک کریں ،ْاحسن اقبال
اکیسویں صدی اقتصادی نظریات کی صدی ہے، چین دنیا کیلئے مشعل راہ ہے ،ْ ہمیں ملک کیلئے امن اور استحکام کو قائم کرنے کی ضرورت ہے ،ْ خطاب
جمعرات 7 دسمبر 2017 18:13
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ ہمارا سب سے بڑا اثاثہ نوجوان ہیں، نوجوان ہمارے اعتماد پر پورا اترے ہیں، 3 جی اور 4 جی لائسنز کے لیے ہم نے لائسنس جاری کیے جب کہ پاکستان 5 جی ٹیکنالوجی کے لیے بھی تیار ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اکیسویں صدی اقتصادی نظریات کی صدی ہے، چین دنیا کیلئے مشعل راہ ہے ،ْ ہمیں اس ملک کے امن اور استحکام کو قائم کرنے کی ضرورت ہے ،ْچند قوتیں پاکستان میں بے یقینی پیدا کرنا چاہتی ہیں تاہم ہم پاکستان کا امیج فیض آباد دھرنے سے بننے والا نہیں بنانا چاہتے بلکہ ہم نوجوانوں والا امیج دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں۔وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ملک 70 سال میں سازشوں سے نہیں نکل سکا، سول حکومتوں کو چلنے نہیں دیا گیا ،ْآمروں نے ملک خراب کرکے کہا کہ سیاسی حکومتیں ٹھیک کریں۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت نعرہ ہے تاہم مقصد ختم حکومت ہے، ہم سب مسلمان ہیں سب ختم نبوت پر یقین رکھتے ہیں، جتنے فتوے پاکستان میں دیے جاتے ہیں دنیا میں کہیں نہیں دیے جاتے جب کہ ہمارے پاس مفتی اور پیروں کی کمی نہیں، ہمارے پاس سائنسدانوں کی کمی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ دنیا ترقی کر رہی ہے اور ہم ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچ رہے ہیں ،ْہم ایک دوسرے کو چور چور کہ رہے ہیں ،ْدنیا کے اندر پاکستانی قوم اتنی ہی اچھی ہے جتنی کوئی اور قوم اچھی ہے اور پاکستان کی سیاست اتنی قابل عزت ہے جتنی ہمارے ہمسایہ ملک کی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ملک عوام کی شراکت اور شمولیت سے چلتے ہیں، 70 سال ہم نے ضائع کر دئیے ہیں مزید نہیں کرسکتے جبکہ ترقی ٹی ٹوینٹی میچ نہیں ٹیسٹ میچ ہوتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.