پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں سے کراچی میں امن قائم ہوا ،سید ناصر حسین شاہ

عمران خان بہکی بہکی باتیں کرتے ہیں اور ہر بات پر یوٹرن لیتے ہیں ،آصف زرداری نے اسلام آباد میں ثقافتی ڈانس کیا،صوبائی وزیر اطلاعات امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد اب بین الاقوامی کتب میلے بھی منعقد ہورہے ہیں ،بین الاقوامی کتب میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعرات 7 دسمبر 2017 18:27

پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں سے کراچی میں امن قائم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں سے کراچی میں امن قائم ہوا ہے ۔عمران خان بہکی بہکی باتیں کرتے ہیں اور ہر بات پر یوٹرن لیتے ہیں ۔آصف علی زرداری نے اسلام آباد کے جلسے میں ثقافتی ڈانس کیا ۔جس طرح کا ڈانس عمران خان کے دھرنوں میں ہوتا ہے اس کا سب کو علم ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعرات کو کراچی ایکسپو سینٹر میں تیرہویں بین الاقوامی کتب میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ۔کتب میلہ 11دسمبر تک علم کے روشنی بکھیرے گا جبکہ 330اسٹالز اور 200سے زائد پبلشرز میلے میںشریک ہیں ۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شہر کی روشنیاں بحال ہونے کے باعث کراچی کی تجارتی اور ثقافتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ کراچی میں قیام امن کے لیے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لازوال قربانیاں دی ہیں ۔امن و امان کی صورت حال بہتر ہونے کے بعد اب بین الاقوامی کتب میلے بھی منعقد ہورہے ہیں جبکہ بوہری کمیونٹی کے روحانی پیشوا سمیت ہزاروں افراد نے بیرون ملک سے آئے ہوئے ہزاروں نے محرم الحرام کا مہینہ کراچی میں گذارا ۔انہوںنے کہا کہ آج کتب میلے میں ہزاروں شہری موجود ہیں جو بات کا اس ثبوت ہے کہ کراچی کے لوگ کتاب اور امن سے محبت کرتے ہیں ۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ لائبریریوں کے قیام پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔مختلف اداروں اور پارلیمانی لوگوں نے بھی اسکولوں میں لائبریریاں قائم کی ہیں ۔انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بہکی بہکی باتیں کرتے ہیں ۔وہ ہر بات پر یوٹرن لینے کے عادی ہیں اور دوسرے پرالزام عائد کرکے خود کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں ۔

اسلام آباد کے جلسے میں آصف علی زرداری کے ڈانس پر بے جا تنقید کی جارہی ہے ۔آصف علی زرداری نے جلسے میں ثقافتی ڈانس کیا جبکہ عمران خان کے جلسوں اور دھرنوں میں جو ڈانس کیا جاتا ہے اس کا سب کو علم ہے ۔اس موقع پر چیئر مین پاکستان پبلشرز اینڈسیلر ایسوسی ایشن عزیز خالدنے کہا کہ جن ساتھوں نے اس سفر کا آغاز کیا ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

کچھ ساتھی ساتھ ہیں اور کچھ بچھڑ چکے ہیں۔میں کسی بھی بک فیئر کا نقل نہیں کررہاالبتہ میں ان سے متاثر ضرور ہوں۔جرمنی میں ہونے والے فرینک فرٹ بک فیئر کو دل سے سراہتا ہوں۔وہاں لوگوں کے پاس کرایہ نہ ہو لیکن پھر بھی بک فیئر کا رخ کرتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ ایسا وقت آئے جب ہر شہری یہ کہے کہ بک فیئر میں جارہا ہوں۔حکومت سندھ کو چاہیے کہ اس کیلئے کچھ کرے۔