چین نے امن و استحکام کی بدولت ترقی حاصل کی، وژن 2025 پر عملدرآمد کر کے پاکستان کا شمار 2025 تک دنیا کی 25 بڑی معاشی طاقتوں میں ہو سکتا ہے‘
لوڈشیڈنگ کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے ہیں، چار سالوں میں 10 ہزار میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوئی ہے‘ امریکہ کی طرف سے بیت المقدس میں اسرائیلی دارالحکومت کی حمایت اور سفارتخانے کے قیام کا اعلان قابل مذمت ہے وفاقی وزیر داخلہ و ترقی و منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کا ہواوے آئی سی ٹی سکل کمپیٹیشن کی اختتامی تقریب سے خطاب
جمعرات 7 دسمبر 2017 19:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ چین کی ترقی کا راز امن اور استحکام جیسے عوامل میں کارفرما ہے، آج کا دور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا دور ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا تشخص ان نوجوانوں سے ہے جن کے پاس سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں صلاحیتیں ہیں، دنیا نئی ایجادات اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کر رہی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ مل کر ملک کی حفاظت اور ترقی میں کردار ادا کریں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے بیت المقدس میں اسرائیلی دارالحکومت کی حمایت اور سفارتخانے کے قیام کا اعلان قابل مذمت ہے، مسلمانوں کے زوال کا سبب سائنس اور ٹیکنالوجی کے علم سے پہلو تہی برتنا ہے۔ پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ منتخب نوجوان چین جا کر پاکستان کا نام روشن کریں گے، برطانیہ کے ساتھ معلوماتی راہداری بنا رہے ہیں تاکہ ہمارے نوجوان برطانیہ کی اعلی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر سکیں۔ وزیر داخلہ نے کامیاب اور منتخب ہونے والے طالب علموں میں انعامات تقسیم کئے۔ پاکستان سے 7000 طلبا نے مقابلے میں شرکت کی۔مختلف مراحل سے گزرتے ہوئے 6طلبا منتخب ہوئے ہیں جو چین میں ہونے والے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
نریندر مودی کے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی الیکشن کمیشن میں درخواست
-
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لپیڈ کا وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.