وزیراعلیٰ کاتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال رائیونڈ کابغیر پروٹوکول اچانک دورہ، مختلف وارڈز میں گئے،مریضوں کی عیادت کی

مریضوں کی سہولت کیلئے سٹی سکین مشین فراہم کرنے کی ہدایت، ڈینٹل اورای این ٹی کلینکس کو جلد فنکشنل کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں میںنے ہسپتالوں کی صورتحال بدلنے کا تہیہ کررکھا ہے،معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا‘شہبازشریف وزیراعلیٰ نے ہسپتال کی لیبارٹری کا بھی دورہ کیا ،امراض کی تشخیص کی سہولتوںکا جائزہ لیا،لیب کے جدید نظام پر اطمینان کا اظہار فلٹر کلینک کا بھی دورہ کیا ، مختلف شعبوں کا معائنہ،مریضوں سے مہیا کی جانیوالی علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے دریافت کیا

جمعرات 7 دسمبر 2017 19:15

وزیراعلیٰ کاتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال رائیونڈ کابغیر پروٹوکول اچانک ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال رائے ونڈ کابغیر پروٹوکول اچانک دورہ کیا ۔ وزیراعلیٰ بغیر اطلاع تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال رائے ونڈ پہنچے۔ انتظامیہ بھی ان کے دورے سے مکمل طور پر لاعلم رہی ۔ وزیراعلیٰ ہسپتال کے مختلف وارڈز میں گئے اورمریضوں کو دی جانے والی طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتو ںکے بارے میں استفسار کیا۔وزیراعلیٰ نے مختلف وارڈز میں جا کر مریضوں کی عیادت کی۔وزیراعلیٰ نے ایمرجنسی میںلائے گئے ایک مریض کی جانب سے مفت ادویات نہ ملنے شکایت پر سخت برہمی کا اظہارکیااورکہا کہ اس شاندار ہسپتال میں ڈاکٹرکی جانب سے ایمرجنسی میں لائے گئے مریض کے ساتھ ایسا رویہ افسوسناک ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے متعلقہ ڈاکٹر کو طلب کر کے اس کی سرزنش کی اورہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریض کو فوری طورپر مفت ادویات فراہم کی جائیں۔انہوںنے کہا کہ اربوں روپے کے وسائل مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کیلئے دیئے گئے ہیںاوران وسائل کے ثمرات ہر صورت مریضوں تک پہنچنے چاہیے۔ میںآئندہ ایسی شکایت برداشت نہیں کروں گا۔ وزیراعلیٰ نے بعض مریضوں اور ان کے لواحقین کی شکایات پر فوری احکامات جاری کئے اورموقع پر ہی ان کی دادرسی کی۔

وزیراعلیٰ نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال رائے ونڈمیں مریضوں کی سہولت کیلئے فوری طورپر سٹی سکین مشین فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہ ہسپتال میں ڈینٹل کلینک اورای این ٹی کلینک کو جلد فنکشنل کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں ۔انہوںنے کہاکہ ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین علاج معالجہ کی فراہمی میرا مشن ہے اوراس مقصد کیلئے ہر طرح کے وسائل دیئے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں موجود ڈاکٹروں ،نرسوں اوردیگر عملے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے جذبے کیساتھ کام کیا جائے اور آپ ایک انتہائی مقدس پیشے سے وابستہ ہیں۔آپ کے منصب کا تقاضا ہے کہ درددل کیساتھ مریضوں سے پیش آیا جائے اورانہیں بہترین علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کی جائیں ۔انہوںنے کہاکہ جب تک مریضوں کو تسلی بخش علاج مہیا نہیں ہوجاتا،ہسپتالوں کے اچانک دورے کرتا رہوں گا۔

عوام کا اطمینان ہی میری کامیابی ہے۔ انہوںنے کہا کہ جب کوئی مریض کہتا ہے کہ میرا علاج ٹھیک ہورہا ہے تو میرا خون بڑھ جاتا ہے ۔ میںنے ہسپتالوں کی صورتحال بدلنے کا تہیہ کررکھا ہے اوراس وقت تک چین سے نہیں بیٹھوں گا جب تک مریضوں کو ان کی توقعات کے مطابق علاج معالجے کی معیاری سہولتیں میسر نہیں آجاتیں اوراس ضمن میںوسائل میں کمی نہیں آنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے یہ ہسپتال مریضوں کو معیاری طبی سہولتیں دینے کیلئے بنایا گیا ہے اورمیں کسی صورت قوم کے وسائل کو ضائع نہیں ہونے دوں گا-وزیراعلیٰ نے وارڈز میں موجود پرانے ہیٹرکی موجودگی پر ناپسندگی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ فوری طورپر نئے ہیٹر لگائے جائیں اوردیگر کام کو جلد نمٹایا جائے۔وزیراعلیٰ نے ہسپتال کی لیبارٹری کا بھی دورہ کیا اوروہاں امراض کی تشخیص کی سہولتوںکا جائزہ لیا اورلیب کے جدید نظام پر اطمینان کا اظہار کیا اوروہاں موجود ڈاکٹروں اوردیگر عملے کی کا رکردگی کو سراہا۔

وزیراعلیٰ نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال رائے ونڈ میںبنائے گئے فلٹر کلینک کا بھی دورہ کیا اور فلٹر کلینک کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ نے مریضوں سے فلٹر کلینک میں مہیا کی جانیوالی علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے دریافت کیا۔مریضوں نے یہاںفراہم کی جانے والی سہولتوں پر اطمینان کا اظہارکیااورمریضوں اور ان کے لواحقین نے وزیراعلیٰ کو دعائیں دیں۔

وزیراعلیٰ مریضوں کیساتھ بیٹھ گئے اور ان سے ہسپتال میں علاج معالجے اورادویات کی فراہمی کے حوالے سے دریافت کیا۔وزیراعلیٰ نے فلٹر کلینک میں فارمیسی اور دیگر شعبوں کا بھی معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ نے مریضوں اوران کے لواحقین کو یقین دلایا کہ پنجاب حکومت ہسپتالوں کے حالت زار بدلنے کیلئے انقلابی اصلاحات متعارف کرائی ہیںاورمیں ذاتی طورپر صحت عامہ کی سہولتوں میںبہتری کے پروگرام کی نگرانی کررہا ہوں تاکہ مریضوں کو علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔مریضوں اوران کے لواحقین نے دیگر مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا ۔وزیراعلیٰ نے یہ مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :