’’آپ بہت اچھا کام کررہے ہیں ،اللہ تعالیٰ آپ کو دکھی انسانیت خدمت کی مزید طاقت دے‘‘

ہسپتال اورفلٹر کلینک میں علاج کیلئے آئے مریض اورانکے لوحقین وزیراعلیٰ کے سرپر ہاتھ رکھ کردعائیں دیتے رہے پروٹوکول نہ پیشگی اطلاع،وزیراعلیٰ کی اچانک ہسپتال آمد،مریضوںاوران کے لواحقین کیساتھ بیٹھ گئے

جمعرات 7 دسمبر 2017 19:15

’’آپ بہت اچھا کام کررہے ہیں ،اللہ تعالیٰ آپ کو دکھی انسانیت خدمت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے بغیر کسی پیشگی اطلاع اور بغیر پروٹوکول کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال رائیونڈاورہسپتال میں بنائے گئے فلٹر کلینک کا اچانک دورہ کیا۔وزیراعلیٰ کے دورے سے انتظامیہ مکمل طورپر لاعلم رہی۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتال اور فلٹر کلینک کے دورے کے دوران مریضوں اوران کے لواحقین کے سا تھ بیٹھ کر ان کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کے بارے میں پوچھا ۔

مریضوں اور ان کے لواحقین نے وزیراعلیٰ کوہسپتال اورفلٹرکلینک میںمہیا کی جانے والی سہولتوں سے آگاہ کیا۔مریضوں اوران کے اہل خانہ نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کو دعائیں دیں اور کہا کہ آپ کا دل دکھی انسانیت کیلئے دھڑکتاہے اوراس ہسپتال کو جدید بنانے کیلئے آپ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

(جاری ہے)

ہسپتال اورفلٹر کلینک میں علاج کیلئے آئے مریضوںنے وزیراعلیٰ کے سرپر ہاتھ رکھ کردعائیں دیتے ہوئے کہا کہ آپ بہت اچھا کام کررہے ہیں اوراللہ تعالیٰ آپ کو دکھی انسانیت کی خدمت کی مزید طاقت دے،جس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت اربوں روپے صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری پر خرچ کررہی ہے اور میں یہاں دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے آیا ہوں ۔

مجھے دکھی انسانیت کی خدمت میں جو سکون ملتا ہے وہی میرا اصل سرمایہ ہے ۔ وزیراعلیٰ کی روانگی کے وقت متعدد لوگ جمع ہوگئے اور انہوںنے’’ شہبازشریف زندہ باد ‘‘اور’’ دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا شیر آیا‘‘ کے نعرے لگائے۔

متعلقہ عنوان :