کرپشن اوررشوت ستانی کا خاتمہ اجتماعی کوششوں سے ممکن ہے،گورنراقبال ظفرجھگڑا
جمعرات 7 دسمبر 2017 19:23
(جاری ہے)
گورنر نے اس موقع پر انسداد بدعنوانی کیلئے شعور اجاگر کرنے کی غرض سے نیب کے زیر اہتمام ایک واک میں بھی شرکت کی۔
گورنر نے کہا کہ در حقیقت بد عنوانی ایک عالمی مسلہ بن چکا ہے اور اسی بنا پر اس کے انسداد کیلئے عالمی سطح پر ایک دن منایا جاتا ہے۔ خطبہ استقبالیہ میں پیش کئے گئے مختلف نکات کا حوالہ دیتے ہو ئے گورنر نے کہا کہ یقینا سماجی اقدار کیلئے مختلف النوع خطرات کا باعث بننے کے ساتھ ساتھ بد عنوانی و رشوت ستانی کا رجحان اچھے اسلوب حکمرانی یقینی بنانے کی راہ میں بھی اہم رکاوٹ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں تک کہ یہ مسئلہ ریاست کی بقا کیلئے بھی خطرہ ہے اور اس کے تدا رک کیلئے پورے معاشرے بشمول نجی و سرکاری اداروں کے باہم مل کو اجتماعی کو ششیں کر نے کی ضرورت ہے۔ گورنر نے یہ امر بھی واضح کیا کہ بلا شبہ انسداد بد عنوانی کے خلاف تسلسل کے ساتھ اور پر عزم جدوجہد کرنا سبھی سرکاری اداروں کی بنیادی ذمہ داری بن چکی ہے۔ قبل ازیں بریگیڈیئر ریٹائرڈ فاروق نا صر نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہو ئے قومی احتساب بیورو کی انسداد بد عنوانی کے سلسلے میں کامیابیوں اور اس سلسلے میں جاری اقدامات کو مزید مستحکم کرنے کے سلسلے میں اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ گورنر نے آخر میں نیب کے زیراہتمام تقاریری اورآرٹ کے مقابلوں میں نمایاںکاکردگی دکھانے والے طلباء وطالبات میں سرٹیفیکیٹ اورانعامات بھی تقسیم کیے۔دریں اثنا گورنر نے پشاور کے نواحی علاقے نا صر با غ میں قائم ایک نجی ادارے نصیر ٹیچنگ ہسپتال کے احاطے میں نئے بلاک کے تعمیراتی منصوبے کا سنگ بنیا د رکھا ۔گورنر نے اس کامیابی پر ادارے کی انتظامیہ، اساتذہ اور طلباء و طالبات کو مبارکباد دی۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ اس منصوبے کی تکمیل پر انتظامیہ مریضو ں کے ساتھ ساتھ تدریسی عملے اور طب کے طلباء و طالبات کو بھی اپنی تعلیمی و تحقیقی سرگرمیاں بہتر انداز سے جا ری رکھنے کیلئے اضافی سہولیات فراہم کرنے میں کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
وزیرقانون کی بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس کے وفد سے ملاقات،وزیر قانون کو تنظیم کے کام اور مشن بارے آگاہ کیا
-
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیراعظم
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس (آئی پی سی) کے وفد کی ملاقات
-
ایران کے ساتھ تجارتی معاہد وں پر امریکا کی پاکستان کو پابندیاں عائدکرنے کی دھمکی
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سری لنکا کے دورے پر
-
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات پرتیسری مرتبہ اعتراضات عائد کردیا
-
امریکی سینیٹ نے یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالر جنگی امداد کا بل منظور کر لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.