امریکی انتظامیہ کے فیصلے سے سخت صدمہ پہنچا اور مایوسی ہوئی ، پاکستان اور امت مسلمہ میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے، نوازشریف

جمعرات 7 دسمبر 2017 19:37

امریکی انتظامیہ کے فیصلے سے سخت صدمہ پہنچا اور مایوسی ہوئی ، پاکستان ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ کے فیصلے سے سخت صدمہ پہنچا اور مایوسی ہوئی ہے،اس اقدام سے پاکستان اور امت مسلمہ میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے ،اپنے ایک بیان میں انہوں نے امریکہ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) اور ذاتی حیثیت میں امریکی فیصلے کی سخت مذمت کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

اقدام عالمی قوانین،سلامتی کونسل اور سابق امریکی صدر کی اعلانیہ پالیسی کی خلاف ورزی ہے۔سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ترک صدر کی طرف سے او آئی سی کا اجلاس بلانے کی مکمل حمایت کرتا ہوں،امریکی فیصلے سے قانون کی بالادستی اور عالمی اقدار کو سخت دھچکا لگا ہی۔

متعلقہ عنوان :