Live Updates

عمران خان اور طاہر القادری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ، انصاف کے حصول کی جدوجہدمیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

جمعرات 7 دسمبر 2017 19:44

عمران خان اور طاہر القادری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ، انصاف کے حصول ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2017ء) چیئرمین پاکستان تحریک اِنصاف عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا عمران خان نے ڈاکٹر طاہر القادری کو اِنصاف کے حصول کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان ٹیلی فونک رابط ہوا۔جس میں عمران خان نے طاہر القادری کو اِنصاف کے حصول کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی، جس پر ڈاکٹر طاہر القادری نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا، عمران خان اور طاہر القادری کے درمیان جلد ملاقات پر بھی اِتفاق ہوا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :