سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدار ت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کااجلاس
فاٹا میں 7.5 ہزار تقرریاں ، سی این ڈی ایس کی جانب سے تیار کردہ اوورسیز پاکستانیز سیونگ سرٹیفکیٹس کے علاوہ مختلف کمپنیوں کو ریفنڈ کیسز کے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا
جمعرات 7 دسمبر 2017 20:01
(جاری ہے)
وزارت خزانہ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ پہلے سے فراہم کردہ بجٹ کو استعمال میں لایا جائے اور ان پوسٹو ں کی تقرری کے بعد اگر شارٹ فال سامنے آیا تو مزید تقرری عمل میں لائی جائے گی اور بجٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔
فاٹا سیکرٹریٹ حکام نے بتایا کہ فراہم کردہ بجٹ کا 30 فیصد خرچ ہو چکا ہے ، گریڈ 12 اور اوپر کی تقرریاں ایف پی ایس ای کرتا ہے ۔ جس پر چیئرمین و اراکین کمیٹی نے کہا کہ جن تقرریوں کا اختیار فاٹا سیکرٹریٹ کو حاصل ہے وہ جلد سے جلد مکمل کی جائیں اور اس کی رپورٹ کمیٹی کو پیش کی جائے ۔ چیئرمین کمیٹی نے وزارت سیفران ، وزارت خزانہ اور فاٹا سیکرٹریٹ حکام کو ہدایت کی کہ وہ معاملات کو بہتر کرنے کیلئے سینیٹر ہدایت اللہ کے ساتھ مشاورت کر کے طریقہ کا ر طے کر لیں ۔ ریگولیٹری ڈیوٹی کے حوالے سے کمیٹی ممبر کسٹم ایف بی آر نے کمیٹی کو بتایا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ہو چکی ہے سمری تیار کی جارہی ہے ۔ کمیٹی نے سمری بارے قائمہ کمیٹی کو اعتماد میںلینے کی ہدایت کر دی ۔ پاکستان سیونگ حکام نے قائمہ کمیٹی کو سی ڈی این ایس کے تیار کردہ اوورسیز پاکستانیز سیونگ سریٹیفکیٹس کی تفصیلات سے آگاہ کیا قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ بیرون ممالک سے بھیجا جانے والا زرمبادلہ کسی بھی ملک کی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ بیرون ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی سالانہ 50 ارب ڈالر بھیج سکتے ہیں مگر ابھی20 ارب ڈالر بھیجے جاتے ہیں اور بقیہ وہی سرمایہ کاری میں استعمال کیے جاتے ہیں ۔ ان بانڈز کے اجراء سے بہتری لائی جا سکتی ہے ۔یہ تین سے پانچ سال کی سرمایہ کاری ہوگی اور ہمارا ٹارگٹ وہاں کے پیسے کو یہاں لانا ہے کمیٹی کو بتایا گیا کہ کئی ممالک نے سیونگ پروڈکس تیار کررکھی ہیں جس سے ان کی معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔ کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹرز عائشہ رضافاروق، نسرین جلیل، سعود مجید ، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب ، محسن عزیز اور ہدایت اللہ کے علاوہ وزارت خزانہ ، ایف بی آر، فاٹا سیکرٹریٹ،نیشنل سیونگ کے حکام نے شرکت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.