ملک وصوبے میں جمہوریت کے استحکام کیلئے نصف آبادی پر مشتمل خواتین کی بھرپور شرکت لازمی ہے ،محمد خان اچکزئی
خواتین ہمارے معاشرے میں برابر کی حصہ دار ہیں،تازہ ترین اعدادوشمار میں ووٹر لسٹ میں خواتین کے اندراج کا کم ہونا تشویشناک ہے،گورنر بلوچستان
جمعرات 7 دسمبر 2017 20:01
(جاری ہے)
اس موقع پر بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع،صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، رکن صوبائی اسمبلی طاہر محمود، ممبر الیکشن کمیشن آف پاکستان جسٹس (ر) شکیل احمد بلوچ، صوبائی الیکشن کمشنر محمد نعیم مجید جعفر موجود تھے، قومی ووٹرز ڈے کے حوالے سے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کا بنیادی مقصد عوام میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور اس کا صحیح استعمال کرنا ہے۔
الیکشن کمیشن نے 2018ء کے جنرل الیکشن کو مدنظر رکھتے ہوئے ووٹرز کے لئے آگاہی مہم اور رجسٹریشن کے عمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک میں آزادانہ، منصفانہ اور غیرجانبدارانہ الیکشن کے انعقاد بلاشبہ الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن اور نادرا پر زور دیا کہ تمام ووٹرز بالخصوص خواتین کے اندراج کو یقینی بنانے، آئندہ ٹرن آؤٹ کو بڑھانے اور انتخابی عمل کو مزید شفاف بنانے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا یہ اقدام قابل تحسین ہے کہ اپنے آپ کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ رکھتے ہوئے ایسے اقدامات کے لئے کوشاں ہے جن سے عوام اور سیاسی پارٹیوں کو براہ راست فائدہ ہوگا۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ جمہوریت ایک ایسی طرز حکومت ہے جس سے جمہوری اقدار اور اختلاف رائے کو فروغ ملتا ہے۔ انسانی ارتقاء اور ترقی کے سفر میں جمہوریت انسان کی طویل جدوجہد اور بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل ہوئی ہے اور اس کی اصل خوبی یہ ہے کہ اختلاف رائے کا احترام سکھاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں جمہوریت ایک تدریسی عمل سے گزررہی ہے۔ سردست اس میں کئی خرابیوں کے باوجود وسعت اور بلوغت کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے اس بات پر امید ظاہر کی کہ سول سوسائٹی آرگنائزیشن، عوامی نمائندے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا الیکشن کمیشن کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے تاکہ آئندہ انتخابات میں ٹرن آؤٹ بڑھایا جاسکے۔ گورنر نے الیکشن کمیشن،بائیو میٹرک اور الیکٹرونک مشین کے آئندہ انتخابات میں متعارف کرانے کی کاوشوں کو سراہاجن کی بدولت ووٹرز بالخصوص نوجوان خواتین اور معذور افراد کو اپنا حق رائے استعمال کرنے کا بھرپور موقع ملے گا۔ گورنر نے اس یقین کا اظہار کیا کہ الیکشن کمیشن کا عملہ اس قابل ہوجائے گا کہ زیادہ اعتماد اور مہارت کے ساتھ اپنا کام کرسکے گا اور سیاسی تنظیموں، سول سوسائٹی اور میڈیا کے ساتھ خوشگوار تعلقات استوارکرتے ہوئے رائے دہندگان کی شمولیت بڑھانے کے اصل مقصد کے حصول میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔مزید اہم خبریں
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.