عائشہ گلالئی نے عمران خان اور خیبرپختونخواہ حکومت کیخلاف دھرنا دینے کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات دسمبر 19:43

عائشہ گلالئی نے عمران خان اور خیبرپختونخواہ حکومت کیخلاف دھرنا دینے ..
پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 دسمبر2017ء) عائشہ گلالئی نے عمران خان اور خیبرپختونخواہ حکومت کیخلاف دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی اور تحریک انصاف سے بغاوت کرنے والی عائشہ گلالئی کی جانب سے عمران خان اور خیبرپختونخواہ پر پھر سے شدید تنقید کی گئی ہے۔

پشاور یونیورسٹی کے طلباء کی فیسوں میں اضافے کے معاملے پر عائشہ گلالئی نے عمران خان اور خیبرپختونخواہ حکومت کیخلاف دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ عائشہ گلالئی نے مطالبہ کیا ہے کہ خیبرپختوںخواہ حکومت پشاور یونیورسٹی کے طلباء کی فیسوں میں اضافہ فوری واپس لے۔ ورنہ ان کیخلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔

Your Thoughts and Comments