نوازشریف شیر کی طرح احتساب کے نام پر انتقام کا مقابلہ کررہے ہیں ‘ مریم نواز

جمعرات 7 دسمبر 2017 21:03

نوازشریف شیر کی طرح احتساب کے نام پر انتقام کا مقابلہ کررہے ہیں ‘ مریم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ ہر کوئی نواز شریف نہیں ہوتا ،نوازشریف سازشوں کے باوجود ڈٹ کرکھڑے ہیں ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف سازشوں کے باوجود نہ صرف ڈٹ کر کھڑے ہیں بلکہ شیر کی طرح احتساب کے نام پر انتقام کا مقابلہ بھی کررہے ہیں۔