مشہور پاکستانی اینکر وقار ذکاء کی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن میں کی گئی 47 لاکھ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری ڈوب گئی

muhammad ali محمد علی جمعرات 7 دسمبر 2017 21:00

مشہور پاکستانی اینکر وقار ذکاء کی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن میں کی گئی 47 ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر2017ء) مشہور پاکستانی اینکر وقار ذکاء کی بٹ کوائن میں کی گئی 47 لاکھ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری ڈوب گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشہور اینکر وقار ذکاء کی جانب سے کرپٹو کرنسی بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو بری خبر سنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وقار ذکاء کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کرپٹو کرنیس بٹ کوائن میں کی گئی سرمایہ کاری میں ان کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ وقار ذکاء کی بٹ کوائن میں کی گئی 47 لاکھ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری ڈوب گئی ہے۔ وقار ذکاء کو یہ نقصان ہیکرز کے حملے کے باعث برداشت کرنا پڑا ہے۔ تاہم وقار ذکاء کا کہنا ہے کہ وہ اس نقصان سے دلبرداشتہ نہیں ہوئے۔ وہ اپنے نقصان کی جلد بھرپائی کر لیں گے۔

متعلقہ عنوان :