قومی اسمبلی جمہوری عمل کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنانے کی کوشش میں مصروف عمل ہے،

اسلامی جمہوریہ پاکستان کا آئین ملک میں بسنے والے تمام لوگو ں کوحق رائے دہی کے ذریعے جمہوری قوتوں کو مضبوط کر نے کامکمل اختیار دیتا ہے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا ووٹرزڈے کے موقع پرتمام رجسٹرڈ پاکستانی ووٹرز کو مبارکبادی کا پیغام

جمعرات 7 دسمبر 2017 21:34

قومی اسمبلی جمہوری عمل کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنانے کی کوشش میں مصروف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ووٹرزڈے کے موقع پرتمام رجسٹرڈ پاکستانی ووٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی جمہوری عمل کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنانے کی کوشش میں مصروف عمل ہے،اسلامی جمہوریہ پاکستان کا آئین ملک میں بسنے والے تمام لوگو ں کوحق رائے دہی کے ذریعے جمہوری قوتوں کو مضبوط کر نے کامکمل اختیار دیتا ہے،ملک میں 44فیصد ووٹرز کے عمریں 35سال تک ہیں جو انتخابی عمل پر مثبت اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔

جمعرات کو ووٹرز ڈے کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ انتخابی دن منانے کا مقصد یہ ہے لوگوں کے اندر انتخابی عمل میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کے شعور کو اُجاگر کرنا ہے،اسلامی جمہوریہ پاکستان کا آئین ملک میں بسنے والے تمام لوگو ں کوحق رائے دہی کے ذریعے جمہوری قوتوں کو مضبوط کر نے کامکمل اختیار دیتا ہے،پاکستان کی قومی اسمبلی جمہوری عمل کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنانے کی کوشش میں مصروف عمل ہے، سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کے مجموعی طور پر 97ملین رجسٹرڈ ووٹرز ووٹ کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکتے ہیں،انتخابی عمل میں خواتین کا کردار بہت اہم ہے جس کے ذریعے وہ اپنے حقوق کا تحفظ کر سکیں گئی ،ملک میں 44فیصد ووٹرز کے عمریں 35سال تک ہیں جو انتخابی عمل پر مثبت اثرات مرتب کرسکتے ہیں،2013ء میں پہلی بار ایک جمہوری حکومت نے دوسر ی جمہوری حکومت کو اپنے اختیارات سونپے ،پاکستان کی قومی اسمبلی نے حال ہی میںانتخابی اصلاحات کا جامع مسودہ قومی اسمبلی سے مشترکہ طور پر منظور کروایا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک میں تعلیمی پروگرام ، سیمیناراور دیگر معاشرتی سرگرمیوں میں وفاق اور صوبوں کی سطح پرعوام کے اندر ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنا چاہیے ۔