بلاول بھٹو زرداری کا ٹھٹھہ میں کشتی ڈوبنے سے انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار

جمعرات دسمبر 21:38

بلاول بھٹو زرداری کا ٹھٹھہ میں کشتی ڈوبنے سے انسانی جانوں کے ضیاع پر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹھٹھہ کے قریب کشتی ڈوبنے سے انسانی جانوں کے زیاں پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومتِ سندھ اور مقامی انتظامیہ ریسکیو اور ریلیف آپریشن تیز کریں۔ بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہتر علاج معالجے کا بندوبست کیا جائے۔