وزیراعلی بلوچستان اور میر چنگیز جمالی کے درمیان کوئٹہ میں سیمینار میں دلچسپ سیاسی جملوں کا تبادلہ

جمعرات 7 دسمبر 2017 21:38

وزیراعلی بلوچستان اور میر چنگیز جمالی کے درمیان کوئٹہ میں سیمینار ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر نائب صدرسابقہ وفاقی وزیر میر چنگیز جمالی کے درمیان جمعرات کو کوئٹہ میں سیمینار کے دوران دلچسپ سیاسی جملوں کا تبادلہ ہوا وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری جس وقت سیمینار میں تقریر کررہے تھے تو پیپلز پارٹی کے سینئر نائب صدرسابقہ وفاقی وزیر میر چنگیز جمالی نے انہیں کہاکہ ہمارے علاقے کے پانی کا مسئلہ حل کریں ورنہ بجٹ ختم ہوجائے گا جس کے جواب میں وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاکہ جمالی صاحب آپ پیپلز پارٹیوں والوں سے پوچھیں کہ سندھ بلوچستان کا پانی کیوں لے رہا ہے وہ ہمارا دس ہزار کیوسک پانی یہاں چھوڑیں اس دس ہزار کیوسک میں سے ایک ہزار کیوسک بھی ہمیں مل جائے تو ہمارے مسئلے حل ہوجائیں گے آپ کی پارٹی کی سندھ میں حکومت ہے ان سے کہیں کہ پانی چھوڑیں ایک اور موقع پر وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے امن وامان کی صورتحال پر پچھلے ادوا ر کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ماضی میں لاشیں سڑکوں پر ہوتی تھی اور حکمران کہتے تھے کہ ٹشور پیپر کے دو ٹرک بھیج دیں چنگیز صاحب وہ بھی پیپلز پارٹی کا دور تھا اور اب ہمارا دو رہے جہاں ہم نے فورسز کے تعاون سے صوبے میں امن قائم کیا ہے ان دلچسپ جملوں کے تبادلے کے دوران سیمینار کے شرکاء بھی محضوض ہوتے رہے۔

متعلقہ عنوان :