وزیر اعلی سند ھ ،متا ثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کیلئے ٹھو س ومثبت اقدامات کریں، ترجمان پی ایس پی کا مطالبہ

جمعرات 7 دسمبر 2017 21:38

وزیر اعلی سند ھ ،متا ثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کیلئے ٹھو س ومثبت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) پاک سرزمین پارٹی کے ترجمان نے ٹھٹہ کے ساحلی علاقے موھارا کے قریب سمندر میں زائرین کی کشتی الٹنے کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان انہوںنے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوںنے وزیراعلی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کیلئے فوری طور پر ٹھو س ومثبت اقدامات کریں اورساتھ ہی ریسکو کو آپریشن کو بھی تیز کیاجائے تاکہ مزید قیمتی انسانی جانوںکو ضائع ہونے سے بچا یا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :