بہت ہوگیااب وزیراعلیٰ شہبازشریف استعفیٰ دیں،آصف زرداری کامطالبہ
شہبازشریف کوبرداشت نہیں کریں گے، سڑکوں پرنکلیں گے،ہم سانحہ ماڈل پراپنی آنکھیں بند نہیں کرسکتے،شریک چیئرمین پیپلزپارٹی کی گفتگو، باقرنجفی کی رپورٹ نے شہبازشریف اور راناثناء اللہ کومجرم قراردیا،گرفتارکیاجائے۔سربراہ عوامی تحریک طاہرالقادری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 7 دسمبر 2017 21:26
(جاری ہے)
منہاج القرآن سیکرٹرٰت میں ملاقات کے بعد آصف زرداری کے اعزازمیں عشائیہ بھی دیاگیا۔
آصف زرداری سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جگہ بھی دکھائی گئی۔بعدازاں آصف زرداری اور ڈاکٹرطاہرطاہرالقادری نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہاکہ کل ایک بین الاقوامی سانحہ رونماء ہواہے۔مطالبہ ہے کہ ٹرمپ اپنے فیصلے پرنظرثانی کریں۔ٹرمپ کے فیصلے سے عالمی سطح پرمسلمان مایوس ہوئے ہیں۔امریکی اقدام سے تشدد میں اضافہ ہوگا۔مشرق وسطیٰ میں امن کی کوششوں کودھچکالگاہے۔انہوں نے پیپلزپارٹی کی حمایت پرشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ باقرنجفی کمیشن کی رپورٹ نے شہبازشریف مجرم قراردیاہے۔رپورٹ میں پولیس بیئریئرزہٹانے کیلئے آئی تھی ۔رکاوٹیں ہٹاکوئی بڑامسئلہ نہیں تھا۔کمیشن کی رپورٹ میں کہاگیاکہ پنجاب حکومت کااقدام بیئریئرزکیلئے نہیں بلکہ لاشیں گرانے کیلئے تھا۔کیونکہ رکاوٹیں قانونی طورپرلگائی گئی تھیں۔آپریشن کورانا ثناء اللہ براہ راست ہیڈکرتے رہے۔رپورٹ میں شہبازشریف اور راناثناء اللہ کوزمہ دارٹھہرایاگیاہے۔آصف زرداری نے کہاکہ آصف زرداری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کوانصاف دلوانے کیلئے عوامی تحریک کی حمایت کااعلان کیا۔انہو ں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن بربریت کی بدترین مثال ہے۔ماڈل ٹاؤن شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔شہداء کے لواحقین کوساڑھے تین سال میں بھی انصاف نہیں مل سکا۔انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پرعوامی تحریک کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ علامہ طاہرالقادری نے بی بی کے زمانے سے ہماری وابستگی ہے۔ ہردورمیں طاہرالقادری نے جمہوریت کیلئے کرداراداکیا۔لاہورکویاددلاناچاہتے ہیں جب ذوالفقاربھٹونے لاہورمیں مسلم کانفرنس بلائی تھی کہ یاسرعرفات کے الفاظ ہیں کہ یہاں سے فلسطین کی آوازاٹھے گی۔ہم سانحہ ماڈل پراپنی آنکھیں بند نہیں کرسکتے۔ہم ایک آوازہوکرکہتے ہیں کہ بس اب کافی ہے۔آصف زرداری نے کہاکہ بہت ہوگیااب نوازشریف کے بھائی شہبازشریف استعفیٰ دیں ۔کیونکہ شہبازشریف کورپورٹ میں ذمہ دارٹھہرایاگیاہے۔اب شہبازشریف کوبرداشت نہیں کریں گے،ہم ان کے ساتھ سڑکوں پرنکلیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.