ووٹ کی طاقت نے ملک کو آئین،پاک چین اقتصادی راہداری ، موٹرویز دیں اور ملک کو ایٹمی طاقت بنایا،ووٹ سے جمہوریت مضبوط ہو کر آمریت کا خاتمہ کرتی ہے ،

2018میں پاکستان کے اندر جمہوریت کے 10سال پورے ہوجائیں گے،ووٹر ڈے پر ملک بھر کے تمام رجسٹرڈ ووٹرز بالخصوص 65فیصد یوتھ کو عہد کرنا ہوگا کہ 2018کے عام انتخابات میں کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپناحق رائے دہی کرکے ووٹ ضرور دیں گے،پاکستان مسلم لیگ (ن) ووٹ کے تقدس کو بحال کرنے کے لئے آواز بلند کررہی ہے ، ہمیشہ پاکستان کی جمہوریت پر شب خو ن مارا گیا ،اب تک ملک میں17وزراء اعظم آئے لیکن کسی کو بھی آئینی مدت مکمل نہیں کرنے نہیں دی گئی،ووٹ عوام کو یہ حق دیتا ہے کہ وہ اپنے حکمرانوں کا خود فیصلہ کریں،جمہوریت سے ہی آمریت کا خاتمہ ممکن ہے ، اقوام نے اپنے تجربات کی روشنی میں جمہوری نظام ہی کو حکمرانی کا سب سے اچھا اور موثر ذریعہ پایا،پاکستان کا قیام جمہوری نظام کی روشن مثال قائم کرنا تھا، محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن ووٹ کے تقدس کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے، ووٹ در اصل نوجوانوں کے ہاتھ میں اپنے شاندار مستقبل کی کنجی کی حیثیت رکھتا ہے،پاکستان کے 65 فی صد نوجوان ووٹر سستے جذباتی نعروں سے بالاتر ہو کر ٹھوس زمینی حقائق اور قومی مفاد کو بنیاد بنانے کی سوچ عام کریں وزیر مملکت اطلاعات،نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا ووٹرز ڈے سیمینار سے خطاب

جمعرات 7 دسمبر 2017 22:03

ووٹ کی طاقت نے ملک کو آئین،پاک چین اقتصادی راہداری ، موٹرویز دیں اور ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ووٹ کی طاقت نے ملک کو آئین،پاک چین اقتصادی راہداری ، موٹرویز دیں اور ملک کو ایٹمی طاقت بنایا،ووٹ سے جمہوریت مضبوط ہو کر آمریت کا خاتمہ کرتی ہے ،2018میں پاکستان کے اندر جمہوریت کے 10سال پورے ہوجائیں گے،ووٹر ڈے پر ملک بھر کے تمام رجسٹرڈ ووٹرز بالخصوص 65فیصد یوتھ کو عہد کرنا ہوگا کہ 2018کے عام انتخابات میں کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپناحق رائے دہی کرکے ووٹ ضرور دیں گے،پاکستان مسلم لیگ (ن) ووٹ کے تقدس کو بحال کرنے کے لئے آواز بلند کررہی ہے ، ہمیشہ پاکستان کی جمہوریت پر شب خو ن مارا گیا ،اب تک ملک میں17وزراء اعظم آئے لیکن کسی کو بھی آئینی مدت مکمل نہیں کرنے نہیں دی گئی،ووٹ عوام کو یہ حق دیتا ہے کہ وہ اپنے حکمرانوں کا خود فیصلہ کریں،جمہوریت سے ہی آمریت کا خاتمہ ممکن ہے ، اقوام نے اپنے تجربات کی روشنی میں جمہوری نظام ہی کو حکمرانی کا سب سے اچھا اور موثر ذریعہ پایا،پاکستان کا قیام جمہوری نظام کی روشن مثال قائم کرنا تھا، محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن ووٹ کے تقدس کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے، ووٹ در اصل نوجوانوں کے ہاتھ میں اپنے شاندار مستقبل کی کنجی کی حیثیت رکھتا ہے،پاکستان کے 65 فی صد نوجوان ووٹر سستے جذباتی نعروں سے بالاتر ہو کر ٹھوس زمینی حقائق اور قومی مفاد کو بنیاد بنانے کی سوچ عام کریں۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو پاکستان انسٹیویٹ آف پارلیمنٹری سروسز (پیپس) میں ووٹرز ڈے سیمنار سے خطاب کر رہیں تھیں ۔سیمینار میں یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات ،سول سوسائٹی ،جمہوریت کو مستحکم کرنے اور آگاہی کے لئے کام کرنے والے سماجی اداروں کے نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس وقت ملک کے اندر رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 97ملین ہے ،ووٹر ز ڈے کے حوالے سے مہم سے مزید ووٹوں کا اندراج ہو سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ رجسٹرڈ کرانے کے بعد انتخابات میں حق رائے دہی کے ذریعے ہی اپنی مرضی کے مطابق کارکردگی کی بنیاد پر حکمرانوں کا چنائو ممکن ہے ۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت ہرلحاظ سے دور آمریت سے بہتر ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوری دور میں عوامی رائے مقدم ہوتی ہے،جمہوریت سے ہی آمریت کا خاتمہ ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ ووٹ کا مطلب عوام کی رائے کا احترام ہے،ووٹ عوام کو یہ حق دیتا ہے کہ وہ اپنے حکمرانوں کا خود فیصلہ کریں۔

وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ اقوام نے اپنے تجربات کی روشنی میں جمہوری نظام ہی کو حکمرانی کا سب سے اچھا اور موثر ذریعہ پایا، بانیان پاکستان نے ووٹ کے حق کو تسلیم کرتے ہوئے جمہوری پارلیمانی نظام حکومت کو قائم کیا،پاکستان کا قیام جمہوری نظام کی روشن مثال قائم کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ اسلام نے مشاورت کے ذریعے فیصلہ سازی کا اصول دے کر جمہوری رویوں کی حوصلہ افزائی کی ہے،آئین پاکستان جمہوری نظام اور عوامی رائے کی حکمرانی کا ضامن ہے،پاکستان کے عوام نے ووٹ کے حق کے لیے قابل فخر جدوجہد کی ہے۔

وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن ووٹ کے تقدس کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے،ووٹ کے تقدس کو قائم کر کے ہی آئین کی روح پر عمل ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی رائے کا احترام جمہوری نظام کے تسلسل اور اچھی حکمرانی کے اعلیٰ مقصد کی تکمیل کا ذریعہ ہے،پاکستان کے عوام کے ووٹ کے حق کا تحفظ آئین کا تحفظ ہے،پارلیمان ووٹ کے عوامی اور آئینی حق کی پاسبان ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن قائد اعظم اور علامہ اقبال کے افکار اور نظریات کی روشنی میں ووٹ کے تقدس کو یقینی بنانے کے لیے اپنی جدوجہد قومی جذبے اورپاکستان کے عوام کی حمایت کیساتھ آگے بڑھائے گی۔انہوں نے کہا کہ ووٹ در اصل نوجوانوں کے ہاتھ میں اپنے شاندار مستقبل کی کنجی کی حیثیت رکھتا ہے،نوجوانوں کو اس حق کے تحفظ کا عزم کرنا چاہیے جس کے لیے قوم ستر سالوں سے منتظر ہے،پاکستان کے 65 فی صد نوجوان ووٹر سستے جذباتی نعروں سے بالاتر ہو کر ٹھوس زمینی حقائق اور قومی مفاد کو بنیاد بنانے کی سوچ عام کریں، ماضی کے تلخ تجربوں کی روشنی میں ، روشن مستقبل کی منزل تک رسائی نوجوان پاکستانی ووٹر زکے ہاتھ میں ہے۔

وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2018 میں ملک کے اندر جمہوریت کے 10 سال مکمل ہورہے ہیں ،جمہوری عمل کے تسلسل کے لئے عوام الناس کو رائے استعمال کرنی ہوگی ،اگر نوجوانوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کیا تو ملک دوبارہ اندھیروں میں چلا جائے گا لیکن پاکستان اس کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال حسین ،چیئرپرسن کاکس شگفتہ جمانی ،ایم این اے شائستہ پرویز ،سینیٹر ستارہ ایاز ،ٹیم لیڈر تعبیر مختار احمد علی کے علاوہ مختلف این جی اوز کے نمائندے بھی تقریب میں شریک تھے ۔