عوامی فلاح و بہبود پر مبنی معاشی پالیسیوں کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے، سید خورشید شاہ
تمام سیاسی جماعتوں کو قومی مسائل پر تعاون کار میں اضافہ کرنا چاہئے، 20ویں پائیدار ترقی کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب
جمعرات 7 دسمبر 2017 22:18
(جاری ہے)
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے سربراہ سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ ہمیں جنوبی ایشیا میں نئے معاشی مواقع اور چیلینجز پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا ان مواقع سے مستفید ہونے کے لیے ضروری ہے کہ خطے میں امن کو یقینی بنایا جائیا ور اس مقصد کے لیے ٹریک ٹو سفارتی کاوشوں کا احیا کیا جائے۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں مستحکم امن کے لیے اس جانب توجہ دینا ضروری ہے۔ اقوام متحدہ کی انڈرسیکرٹری برائے معاشی و سماجی کمیشن ڈاکٹر شمشاد اختر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں وفاقی، صوبائی اور مقامی سطح پر پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ غریب اور محروم طبقات کو معاشی ترقی کا حصہ بنایا جائے، ٹیکسوں کا دائرہ بڑھایا جائے اور بیرونی قرضوں پر انحصار کم کیا جائے۔ قابل ازیں ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے پاکستان کے مختلف معاشی ، سماجی اور دیگر مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان مسائل کی سنگینی تقاضہ کرتی ہے کہ ان کے حل کے لیے تمام سیاسی جماعتیں مل کر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ترقی کی سیاست اور کثیر جہتی کے فروغ پر توجہ دینی چاہئے اور نفرت اور دوری کی موجودہ لہر کا سدباب کرنا چاہئے۔ تقریب کے اختتام پر ایس ڈی پی آئی کے بورڈ آف گورنرز کے چئیرمین شفقت کاکا خیل کو ان کی خدمات پر ’لائف اچیومنٹ‘ ایوارڈ دیا گیا۔ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی کئی دیگر شخصیات کو بھی اس موقع پر ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر ایوارڈ دیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.