طاہر القادری کے بعد تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے بھی اپنا کنٹینرتیاررکھنے کی ہدایت کردی‘ذرائع

جمعرات دسمبر 22:18

طاہر القادری کے بعد تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے بھی اپنا کنٹینرتیاررکھنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر2017ء) عوامی تحر یک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے بعد تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے بھی اپنا کنٹینرتیاررکھنے کی ہدایت کردی ۔

ذرائع کے مطابق سانحہ ماڈل ٹائون سے متعلق جسٹس باقر نجفی کی انکوائری رپورٹ پبلک کئے جانے کے بعد پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے دھرنا دینے کی صورت میں ان کے دھرنے میں شامل ہونے کیلئے تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے بھی اپنے کنٹینر کی تیاری کی ہدایات جاری کر دی ہیں اور کارکنوں کو لاہور سے اسلام آباد تک سفر کیلئے تیار رہنے کا حکم دیدیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments