آصف زرداری اور سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹرطاہرالقادری کے درمیان اہم ملاقات‘مشتر کہ جدوجہد پر اتفاق

ملاقات میں باقرنجفی کمیشن کی رپورٹ اور ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال‘ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ ‘سینیٹر قیوم سومرو سمیت دیگر بھی موجو دتھے سانحہ ماڈل ٹائون بربریت کی بدترین مثال ہے ماڈل ٹان شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گاشہدا کے لواحقین کوساڑھے تین سال میں بھی انصاف نہیں مل سکا‘سانحہ ماڈل ٹان پرعوامی تحریک کے ساتھ کھڑے ہیں‘آصف علی زرداری کی ملاقات کے دوران گفتگو

جمعرات 7 دسمبر 2017 22:19

آصف زرداری اور سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹرطاہرالقادری کے درمیان اہم ملاقات‘مشتر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹرطاہرالقادری کے درمیان اہم ملاقات‘ملاقات میں باقرنجفی کمیشن کی رپورٹ اور ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال جبکہ ملاقات میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ ‘سینیٹر قیوم سومرو سمیت دیگر بھی موجو دتھے ‘دونوں جماعتوںنے کر پشن ‘ظلم ‘ناانصافی اور حکومت کی عوام دشمن پالیسوں کے خلاف مشتر کہ جدوجہد کا بھی فیصلہ کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدرآصف زرداری منہاج القرآن پہنچے انکے ہمراہ پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ ،قمرزمان کائرہ،چودھری منظورسمیت دیگر بھی موجود تھے آصف زرداری نے دورہ منہاج القرآن کے دوران سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹرطاہرالقادری سے ملاقات کی جس میں سانحہ ماڈل ٹان کے شہدا کوانصاف دلوانے اور ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاعوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہاکہ رپورٹ کے بعدقاتل اورمنصوبہ سازبے نقاب ہوئے ہیں جبکہ آصف زرداری نے سانحہ ماڈل ٹائون کے ورثا کوانصاف دلوانے کیلئے عوامی تحریک کی حمایت کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون بربریت کی بدترین مثال ہے ماڈل ٹان شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گاشہدا کے لواحقین کوساڑھے تین سال میں بھی انصاف نہیں مل سکا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹان پرعوامی تحریک کے ساتھ کھڑے ہیں۔