پاکستان ازبکستان کیساتھ قریبی تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے ،شاہد خاقان عباسی

تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے، وزیراعظم کی ازبکستان کے سفیر سے گفتگو

جمعرات 7 دسمبر 2017 22:34

پاکستان ازبکستان کیساتھ قریبی تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے ،شاہد خاقان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے ،تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔ وزیراعظم نے یہ بات جمعرات کو ازبکستان کے سفیر فرقت صدیقوف سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے ازبکستان کے سفیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ازبکستان کیساتھ اپنے قریبی تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے اور تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں ان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔ ازبکستان کے سفیر نے ازبکستان کے صدر کی طرف سے وزیراعظم کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور دونوں ممالک کے مابین جاری اقتصادی تعاون کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعاون کے مواقع سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔ وزیراعظم نے ازبکستان کے صدر اور برادر عوام کے لئے نیک خواہشات کا پیغام بھیجا۔

متعلقہ عنوان :