معروف عالم دین، امیر تنظیم الاخوان مولانا محمد اکرم اعوان انتقال کر گئے

muhammad ali محمد علی جمعرات 7 دسمبر 2017 23:36

معروف عالم دین، امیر تنظیم الاخوان مولانا محمد اکرم اعوان انتقال کر ..
چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر2017ء) معروف عالم دین اکرم اعوان انتقال کر گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک کی معروف شخصیت اور عالم دین مولانا محمد اکرم اعوان انتقال کر گئے ہیں۔ اکرام اعوان اپنے لاکھوں چاہنے والوں اور مریدوں کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔ اکرم اعوان کی نماز جنازہ کلہ بروز جمعہ 3 بجے چکوال میں ادا کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اکرام اعوام تنظیم الاخوان کے امیر اور سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے شیخ بھی تھے۔ مرحوم کی عمر 84 سال تھی اور آخری وقت تک انہوں نے بھرپور زندگی گزاری۔ وہ سینکڑوں کتابوں کے منصف ، شاعر ، ادیب اور مذہبی رہنما تھے۔ مولانا محمد اکرام اعوان کے انتقال پر ملک بھر کے دینی عالموں اور معروف شخصیات کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :