لائِن آف کنٹرول کے چڑی سیکٹر پر مسلسل بلا اشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج کا منہ توڑ جواب

بھرپور جوابی حملے میں ایک بھارتی چیک پوسٹ تباہ، 1 فوج کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہو جانے کی اطلاعات

muhammad ali محمد علی جمعہ 8 دسمبر 2017 00:40

لائِن آف کنٹرول کے چڑی سیکٹر پر مسلسل بلا اشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج ..
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6دسمبر2017ء) لائِن آف کنٹرول کے چڑی سیکٹر پر مسلسل بلا اشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے چڑی سیکٹر پر ایک جنازے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید ہوئے۔ مسلسل بلا اشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج نے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ پاک فوج کے بھرپور جوابی حملے میں ایک بھارتی چیک پوسٹ تباہ کر دی گئی۔ جبکہ 1 بھارتی فوج کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہو جانے کی اطلاعات بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :