پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اسلام آباد کے 8 رکنی وفد کا خیرپور میڈیکل کالج کا دورہ

جمعہ دسمبر 00:10

سکھر۔ 7دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 دسمبر2017ء) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اسلام آباد کے 8 رکنی وفد نے ڈاکٹر پورفیسر لائق حسین صدیقی، پروفیسر خالد قریشی اور پروفیسر اختر مینگل کی سربراہی میں خیرپور میڈیکل کالج کا دورہ کیا، دورے کے دوران کالج پرنسپل ڈاکٹر اسد اللہ مہر ، ڈاکٹر نذر حسین شاہ نے کالج کے تمام شعبوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہی دی اس موقع پر کالج کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فرخ امتیاز بھنبھرو نے وفد کو کالج کی صورتحال اور تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہی دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر بشریٰ رامیجو، ڈی ایم لاشاری اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :