عوام اپنے ارد گرد ترقیاتی کاموں کے غیر معیاری ہونے کے حوالے سے مطلع کریں ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سکھر

جمعہ 8 دسمبر 2017 00:10

سکھر۔ 7دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء) ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی زیر صدارت میر معصوم شاہ مینارہ سے پریس کلب تک کرپشن کے خلاف عوام میں آگاہی اجاگر کرنے کے لئے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا ، ریلی کے دوران شرکاء سے خطاب کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن محمد علی وسان نے کہا کہ عوام لوگوں ، میڈیا کے نمائندوں ، سرکاری ملازمین اور طلبہ کو چاہئے کہ وہ کرپشن کے کاتمے کے سلسلے میں اپنے اطراف میں ہونیوالی کرپشن کے متعلق نشاندہی کریں اور ادارے کا ہاتھ بٹائیں۔

انہوں نے معاشرے کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ارد گرد جاری ترقیاتی کاموں کے ناقص یا غیر معیاری ہونے کے حوالے سے مطلع کریں، انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن سکھر کی جانب سے سکھر ڈویژن میں4دسمبر سے 9دسمبر تک کرپشن کے خاتمے کا ہفتہ منایا جائے گا ، انہوں نے مزید بتایا کہ سکھر ڈویژن میں کرپشن کے 30کیس داخل کئے گئے ہیں ، 31کیسز کا چالان ہو چکا ہے، 20جوابداروں کو گرفتار کیا گیا ، 15چھاپے مارے گئے اور 75مختلف محکموں کے افسران کیخلاف انکوائری کے لئے کمیٹی سے منظوری لی گئی ۔

(جاری ہے)

ریلی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سکھر عبدالقادر سومرو ، حمزہ علی سہتو، سرکل آفیسر سکھر عبدالقادر درانی، عبدالحفیظ چاچڑ ، غلام شبیر ، جنسار علی سومرو ، سیاسی ، سماجی اور سول سوسائیٹی کے نمائندگان اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :