موٹر وے پولیس کی جانب سے مسافر ویگنوں میں سی این جی گیس سلنڈر اور اضافی سواریوں کیخلاف آپریشن ، جرمانے

جمعہ 8 دسمبر 2017 00:10

سکھر۔ 7دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء) ڈی آئی جی موٹر وے شاہد حیات اور ایس ایس پی غلام سرور بھیو کی خصوصی ہدایت پر موٹر وے پولیس بیٹ 27 کی جانب سے مسافر ویگنوں میں غیر قانونی سیٹوں ، سی این جی گیس سلنڈر اور اضافی سواریاں بٹھانے کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 250 سے زائد ویگنوں اور دیگر سواریوں میں سے غیر قانونی سیٹیں ، سی این جی سلنڈر نکال دیے گئے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں پر 5 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کرکے موقع پر ہی وصولی کی گئی اس سلسلے میں ایڈمن آفیسر انور سعید نے بتایا کہ موٹر وے پولیس کی جانب سے کاروائی جاری رہے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :