پاکستان وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت کے آئندہ الیکشن کے سلسلے میں سینیٹر حسیب خان اور سینیٹر الیاس بلورکا دورہ

جمعہ 8 دسمبر 2017 00:10

سکھر۔ 7دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء) پاکستان وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت کے آئندہ الیکشن کے سلسلے میں سینیٹر حسیب خان اور سینیٹر الیاس بلورنے ایوانِ صنعت و تجارت سکھر کا دورہ کیا ، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اس موقع پرانہوں نے اراکینِ ایوان سے خطاب کیا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا گھر ہے اس کا اقتصادی مستقبل تابناک بنانا ہمارا فرض ہے ہم پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے کوئی کثر اُٹھا نہیں رکھیں گے۔

یونائٹڈبزنس گروپ کے وفد میں فیڈریشن کی صدارت کے اُمیدوارغضنفر بلورکے ہمراہ گلزار فیروز، سید مظہر علی ناصر، کریم عزیز، سمیع خان، زاہد شنواری جبکہ لاڑکانہ سے ممتاز شیخ، شکارپور چیمبر سے حاجی دھنی بخش،خیرپور چیمبر سے محمد بشیر آرائیں و دیگر شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خیر پور چیمبر سے صوبائے سندھ کیلئے نائب صدارت کی اُمیدورا محترمہ شبنم ظفر بھی موجود تھیں۔

مہمانوں نے اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے تعاون کے ساتھ راہ ہموار کئے جانے اور برآمدات میں غیر معمولی اضافہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ قبل ازیں صدرِ ایوان انجینئر عبدالفتاح شیخ، سینئر نائب صدر پرکاش کمار، سینئر اراکینِ ایوان حاجی نورالدین آگرہ والے، محمد دین، علی بخش خان مہر، عبدالمالک گندھک والا، عبدالعزیز شیوانی، جاوید علی شیخ، رحیم بخش بھٹو، سجادااللہ قریشی، محمد رضوان الحق ملک ، سیکریٹری ایوان اسرار حسین بھٹی اور اراکین کی بڑی تعداد نے مہمانوں کو خوش آمدید کیا ۔

صدرِ ایوان نے ایوان کے سرپرستِ اعلیٰ الحاج خان منور خان کی جانب سے مہمانوں کیلئے نیک خواہشات کا پیغام دیا اوراپنے خطبہ استقبالیہ میں فیڈریشن کے عہدیداران اور اُمیدواروں کی صلاحیتوں کو سراہا اور توقع کا اظہار کیا کہ نو منتخب عہدیداران فیڈریشن کی کارکردگی اور پاکستان کی اقتصادی کامیابیوں کی نئی منزلیں پانے میں کامیاب و کامران رہیں گے۔

اس موقع پر صدرِ ایوان نے مہمانوں کو ایوان کی یادگاری شیلڈ اور سینئر اراکینِ ایوان نے سندھی ٹوپی اور اجرک کے تحائف پیش کئے ۔یونائٹڈ بزنس گروپ کی جانب سے صدرِ ایوان کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ سابق صدرِ ایوان محمد دین نے اختتامیہ کلمات کے ساتھ مہمانوں کی تشریف آوری پر اظہارِ تشکر کیا۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں کیلئے ظہرانہ ترتیب دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :