کرپشن کے خلاف عالمی دن کے موقع پر کمشنر آفس سے سر شاہنواز بھٹو میموریل لائبریری تک ریلی کا انعقاد

جمعہ 8 دسمبر 2017 00:10

لاڑکانہ ۔ 7دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء) محکمہ اینٹی کرپشن لاڑکانہ کی جانب سے کرپشن کے خلاف عالمی دن کے موقع پر عوام میں شعور آگاہی فراہم کرنے کے لیے کمشنر آفیس سے سر شاہنواز بھٹو میموریل لائبریری تک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کاشف علی ٹیپو، ایس پی ہیڈکوارٹر محمد راشد ہدایت، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ریجن لاڑکانہ الطاف حسین لغاری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نور اللہ شیخ، پریس کلب کے صدر ایس اقبال بابو سمیت مختلف محکموں کے بالا افسران، سماجی رہنماؤں، طلبہ اور اسکاؤٹس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

سر شاہنواز بھٹو میموریل میں منعقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے شرکا کا کہنا تھا کہ یہ دن منانے کا مقصد عوام کو کرپشن سے آگاہ کرنا اور اس کے خلاف آواز اٹھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو کرپشن سے پاک رکھنے کے لیے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے جس کے لیے ہر شہری پر فرض ہے کہ کرپشن کے حوالے سے متعلقہ محکمے کے افسران کو آگاہی فراہم کی جائے تاکہ ایسے عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :