رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن کراچی زونل آفس میں تقریب میلاد

جمعہ 8 دسمبر 2017 00:20

کراچی ۔ 7 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء) رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان کے زونل آفس کراچی میں عید میلاد النبی ﷺکے حوالے سے محفل میلاد کا انعقادکیا گیا۔ اس محفل میں بڑی تعداد میں کے ممبران نے شرکت کی سعادت حاصل کی جن میں سینئر وائس چیئرمین رفیق سلیمان ، سابق چیئرمین عبد الرحیم جانو، منیجنگ کمیٹی کے ممبر، جاوید جیلانی کے علاوہ ممتاز رائس ایکسپورٹرز عبد الرئوف شیوانی، مزمل چیپل، شیراز احمد شیخ ، افتخار غزالی و دیگر ممبران شامل تھے۔

محفل کے آغاز میں تلاوت اور نعت کی سعادت سیکریٹری الطاف حسین شیخ نے حاصل کی، اس کے بعد برطانیہ سے تشریف لائے ہوئے ممتاز اسکالر پروفیسر معصوم علی شاہ نے سرکار دو عالم حضرت محمد مصطفٰی ﷺکی سیرت کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ہمارے نبی ﷺ کی ذات ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے اور زندگی کے ہر شعبے کیلئے انہوں نے ہمیں رہنمائی فر مائی ہے ۔

موقع کی مناسبت سے کیونکہ سامعین کی زیادہ تعداد تجارت سے تعلق رکھتی ہے، لہذا بحیثیت تاجر ہمارے نبی کی زندگی کا مطالعہ کیا جائے اور تجارت میں دیانت /ایمانداری کو سنت نبوی کے طور پر اپنایا جائے تو ہمارا ملک تجارت کے لحاظ سے دنیا کے بہترین اور ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوسکتا ہے۔ محفل کے اختتام پر رفیق سلیمان اور عبد الرحیم جانو نے آئے ہوئے معزز مہمانان خصوصی کو سندھی ثقافت اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا۔ آخر میں شرکاء کیلئے ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :