یو ایم اے سی ای او سمٹ ایشیا اور لیڈرشپ ایوارڈ کی تقریب 11 دسمبر کو کراچی میں ہو گی

جمعہ 8 دسمبر 2017 00:20

کراچی ۔ 7 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء) مسلسل کامیابیوں سے ہمکنار ہونے والی سی ای او سمٹ ایشیا اور لیڈرشپ ایوارڈ 2017ء کا انعقاد 11 دسمبر کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں کیا جائے گا، سی ای او کلب کے زیراہتمام ہونے والی اس کانفرنس کا موضوع ’’مستقبل کی تیاری، گریٹر پاکستان کی تعمیر‘‘ رکھا گیا ہے۔ اس موقع پربیسٹ لیڈرشپ ایوارڈ اور سال 2017ء کے بیسٹ پرفارمنگ سی ای اوز لیڈرز اینڈ کمپنیز آف پاکستان کے نام سے کتاب کی رونمائی بھی کی جائے گی۔

اس بات کا اعلان سی ای او کلب پاکستان اینڈ منیجمنٹ ہاوس کے صدر اور فاونڈر اعجاز ناصر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کیا گیا ہے۔ سی ای او سمٹ کے انعقاد کا مقصدکاروباری دنیا میں اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں خدمات اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ، صدور اور منیجنگ ڈائریکٹرزکو خراج تحسین پیش کرنا اور کتاب اور شعبے کے نمایاں افراد کو سامنے لاتے ہوئے ان کی خدمات کا اعتراف اور دنیا میں پاکستان کے مثبت چہرے کو اجاگر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

تقریب سے متعلق جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یونائیٹڈ میرین ایجنسی سی ای او سمٹ کا انعقاد 11 دسمبر بروز پیر کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں کیا جائے گا۔ تقریب کے مہمان خصوصی گورنر سندھ محمد زبیر ہوںگے جبکہ سمٹ کے نمایاں اسپیکرز میں یونائیٹڈ میرین ایجنسی پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سہیل شمس، ڈیسکون آکسی کیم لمیٹڈ کے سی ای او عامر نیازی، مٹسوبشی کارپوریشن کے سینئر وائس پریزیڈنٹ اور مٹسوبشی پاکستان کے سی ای او اور او آئی سی سی آئی کے سابق صدر Kimihide Ando، دین گروپ کے چیئرمین ایس ایم منیر، ٹڈاپ کے سی ای او عرفان صدیقی، میزان بینک کے صدر و سی ای او اکرام المجید سہگل، پاتھ فائنڈرگروپ اور ورلڈ اکنانومک فورم کے رکن و ڈیفنس تجزیہ کاراور سکیورٹی ایکسپرٹ Vanessa Audi Rhys O'Brein ، حبیب میٹروپولیٹن بینک کے صدر و سی ای او سراج الدین عزیز، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے صدراور نیشنل بینک کے سابق چیئرمین منیر کمال، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان کے صدر و سی ای او شہزاد جی داداسمیت کاروباری شعبے سے تعلق رکھنے والی مختلف کمپنیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز، منیجنگ ڈائریکٹرز، کنٹری منیجرز،انٹرپرینرز، حکومتی نمائندے اور مختلف شعبہ بائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

متعلقہ عنوان :