کوئٹہ، باہر بیٹھے براہمداغ بگٹی اور حیر بیار مری بیرونی آقائوں کی ایماء پر دہشت پھیلا رہے ہیں، نواب ثناء اللہ زہری

کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے مزید 77 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیا ،)وزیراعلیٰ بلوچستان

ہفتہ 9 دسمبر 2017 18:25

کوئٹہ، باہر بیٹھے براہمداغ بگٹی اور حیر بیار مری بیرونی آقائوں کی ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ باہر بیٹھے براہمداغ بگٹی اور حیر بیار مری بزدل ہے پیسے لے کر بیرونی آقائوں کی ایماء پر دہشت پھیلا رہے ہیں ہم گولی برسانے والوں کو سینے سے لگا رہے ہیں یہ پاکستان کی فراخ دلی نوجوانوں کو گمراہ کرنے والے خود باہر عیاشی کی زندگی گزار رہے ہیں اور بیٹھے لوگوں کے بچے آکسفورڈ میں پڑ ھ رہے ہیں اور ہمارے بچوں کو بندوق دے کر انہیں پسماندہ رکھا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے احاطے میں ہتھیار ڈالنے والے فراریوں میں رقم تقسیم کرنے کے تقریب کے موقع پر خطاب کر تے ہوئے کیا تقریب کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے مزید 77 فراریوں نے ہتھیار ڈالئے ہتھیار ڈالنے والے 313 فراریوں میں پرامن بلوچستان پالیسی کے تحت رقم تقسیم کی گئی پرامن بلوچستان پالیسی کے تحت اب تک 1800 فراری ہتھیار ڈال چکے ہیں اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ بھی تقریب میں شریک رہے تقریب میں سول وعسکری حکام، صوبائی وزراء اور طلباء بھی موجود تھے وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہتھیار ڈالنے والوں کو قومی پرچم اور پھول بھی تھمائے ہتھیار ڈالنے والوں میں17 کمانڈر بھی شامل ہے فراریوں کا تعلق سوئی، ڈیرہ بگٹی، کوہلو، خضدار اور دیگر علاقوں سے ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا کہ پاکستان ہی ہمارا ملک ہے اس کے آئین کو مانتے ہیں 70 سالوں سے ہم بھی صوبائی خود مختاری کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں آج بلوچستان کے حقوق حاصل کرنے میں خاطر خواہ کامیابی ملی ہے انہوں نے کہا کہ چند پیسوں کے لئے نوجوانوں کو ورغلاء کر نام نہاد آزادی کی جنگ میں دھکیلا گیا نوجوانوں کو گمراہ کرنے والے خود باہر عیاشی کی زندگی گزاررہے ہیں باہر بیٹھے حیر بیار مری اور براہمداغ بگٹی کے بچے آکسفورڈ میں پڑھ رہے ہیں اور ہم پر گولی برسانے والوں کو سینے سے لگا رہے ہیں یہ پاکستانیوں کی فراخ دلی ہے میرے دادا نی80 سال کے عمر میں خود بلوچوں کے حقوق کے لئے جنگ کو کمانڈ کیا اور پرامن طریقے سے حقوق حاصل کئے مگر افسوس کہ جو لوگ آج نام نہاد آزادی کی جنگ لڑ رہی ہے وہ تو خود باہر بیٹھ کر عیاشیاں کر رہی ہے اور ہمارے نوجوانوں کو پسماندہ رکھ کر انہیں بنیادی سہولیات سے محروم کیا جا رہا ہے براہمداغ بگٹی اور حیر بیار مری بزدل باہر بیٹھ کر نوجوانوں کو ڈھال بنا رہے ہیں اور اپنے آقائوں کی ایماء پر یہاں دہشت پھیلا رہے ہیں جس کی ہم کسی بھی صورت اجازت نہیں دینگے