Live Updates

تحریک انصاف سندھ کے سینئر رہنما محمد انور گجر کی والدہ کا سوئم،ممتاز بھٹو سمیت اہم شخصیات کی شرکت

ہفتہ 9 دسمبر 2017 18:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر رہنما محمد انور گجر کی والدہ کا سوئم کے ہفتے کے روز ان کی رہائش گاہ لائنز ایریا خداداد کالونی میں منعقد ہوا ، جس میں مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور مرحومہ کی کے لیے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔ سوئم میں سابق وزیر اعلیٰ و گورنر سندھ اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سردار ممتاز بھٹو ، ایوب شر ، رزاق باجوہ ، عبدالنبی بروہی ، فقیر محمد کلمتی ، اقبال بلوچ ، عبدالفتح بھٹو ، نوید بھٹو ، مظفر سہتو ، ڈاکٹر وحید انڑ ، چوہدری عمران گجر ، عارف گجر ، غلام مصطفی مری ، کامران راجپوت اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما علی اکبر گجر ، چوہدری رمضان گجر ، چوہدری سلیم الہی ، رینجرز لاڑکانہ کے ڈی ایس آر فریاد گجر ، ڈی ایس پی آرام باغ چوہدری ارشاد ، انسپکٹر ساجد گجر ، ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن یاسین گجر سمیت اہم سیاسی و سماجی رہنماؤں اور گجر برادری کی معزز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ، امیر بخش بھٹو ، پی ٹی آئی سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی ، اسد عمر اور پی پی کے رہنما اور سابق ایم این اے گل محمد جاکھرانی نے فون پر انور گجر سے تعزیت اور دکھ کا اظہار کیا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات