گوجرانوالہ سے بھی مسلم لیگ(ن) کے اہم اراکین کا استعفی آنے کا امکان

پیر 11 دسمبر 2017 10:06

گوجرانوالہ سے بھی مسلم لیگ(ن) کے اہم اراکین کا استعفی آنے کا امکان
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11دسمبر2017ء):فیصل آباد میں ختم نبوت ﷺکانفرنس کے بعد گوجرانوالہ میں بھی سیرت کانفرنس کی تیاریاں کی جا رہی ہیں ۔گوجرانوالہ کے اراکین اسمبلی فیصل آباد کے اراکین کی پیروی کرتے ہوئے اپنے استعفے پیر حمیدالدین سیالوی کے حوالے کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جن اراکین کے استعفی آسکتے ہیں ان میں رانا نزید اور ان کے بیٹے عمر نزید ،چوہدری اقبال گجر ِ،طارق محمود گجر اور میاں رشید ختم نبوت کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) سے اپنی راہیں جدا کر سکتے ہیں ۔

قومی اخبار کے مطابق اس کے علاوہ جہلم سے بھی کچھ اراکین نے استعفی دینے کا اعلان کرسکتے ہیں ,مسلم لیگی ارکان اسمبلی اپنی جماعت کی مزاحمتی سیاست اور رانا ثناء اللہ کی بے جا حمایت پر کھل کے تنقید کرنا شروع ہو گئے ہیں ۔