بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

پیر 11 دسمبر 2017 11:08

بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11دسمبر2017ء):بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم کو دوران پرواز ہراساں کرنے والا 39سالہ ملزم کو اس کے گھر سے گرفتار کر لیا گیاہے ۔میڈیا تفصیلات کے مطابق ملزم کا نام سچ دیو ہے اور وہ ایک کاروباری شخص ہے جسے جہاز کی ٹکٹ کی مدد سے شناخت کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر آف بمبئی پولیس انیل کمبھرے کے مطابق ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جا ئے گا۔واضح رہے کہ 17سالہ بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم کو دوران پرواز ہراساں کئے جانے کا واقع پیش آیا تھا اور انسٹاگرام پوسٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ زائرہ وسیم نے کہا کہ دوران پرواز مجھے ہراساں کیا گیا اور جہاز کے عملے میں سے کسی نے بھی میری بات نہیں سنی اور وہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے رو پڑی تھیں ۔