مسلم لیگ ن کا صوبائی وزیر رانا ثنا ء اللہ کے ساتھ کھڑے رہنے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر دسمبر 11:38

مسلم لیگ ن کا صوبائی وزیر رانا ثنا ء اللہ کے ساتھ کھڑے رہنے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 دسمبر 2017ء) : مسلم لیگ نے اپنے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے ساتھ کھڑے رہنے کا فیصلہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پارٹی صوبائی وزیر راناثناء اللہ کے ساتھ کھڑی رہے گی ۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے موقف اختیار کیا ہے کہ رانا ثناء اللہ کے استعفے کا مطالبہ کسی صورت منظور نہیں کیا جائے گا ، اس سے قبل وفاقی وزیر زاہد حامد کے استعفے سے پارٹی اور حکومت کو کافی نقصان پہنچا ہے ۔

پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس گھڑی میں ہم رانا ثناء اللہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ خیال رہے کہ مذہبی جماعتوں نےصوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے استعفے کا مطالبہ کر رکھا ہے ، جبکہ دوسری جانب سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد رانا ثناء اللہ کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے استعفے کا بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

Your Thoughts and Comments