ویرات اور انوشکا نے دوستی کرانے والے سلومیاں کو ہی شادی سے دور کردیا

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی (آج)12 دسمبر کو اٹلی کے شہر میلان میں شادی کر رہے ہیں

پیر دسمبر 11:50

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 دسمبر2017ء) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اوربھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے دوستی کرانے والے سلمان خان کو ہی شادی میں مدعو نہیں کیا۔انوشکا شرما اور ویرات کوہلی 12 دسمبر کو اٹلی کے شہر میلان میں شادی کر رہے ہیں جس میں کرکٹرز کے علاوہ بالی ووڈ سے وابستہ افراد بھی شرکت کر رہے ہیں جب کہ دونوں کی جانب سے شادی میں شاہ رخ خان اورعامر خان کو بھی مدعو کیا گیا لیکن سلمان خان کو اب تک کسی قسم کا دعوت نامہ نہیں دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق انوشکا اور کوہلی کی چار سالہ دوستی میں بہت لڑائیاں بھی ہوئیں جس میں سے ایک لڑائی انوشکا شرما کا سلمان خان کے ساتھ فلم ’سلطان‘ میں کام کرنے کی وجہ سے بھی ہوئی اور دونوں کے درمیان لڑائی اتنی طویل ہوتی چلی گئی تھی کہ دونوں نے انسٹا گرام پر بھی ایک دوسرے کو ان فولو کردیا تھا۔انوشکا اورویرات کی لڑائی ختم کرانے والے سلو میاں ہی تھے جنہوں نے دونوں کو اپنے گھر بلا کر دوبارہ سے دوستی کرانے میں اہم کردار ادا کیا اور اب اٴْن ہی کو شادی سے دور کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments