فنانس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی طور پر 6 ارب 37 کروڑ 8 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

پیر دسمبر 13:04

فنانس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی طور پر 6 ارب 37 کروڑ 8 لاکھ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 دسمبر2017ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں فنانس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 6 ارب 37 کروڑ 8لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں ، حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 22ارب 99کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے سی ڈی این ایس پروجیکٹ کے لئے 7کروڑ 93لاکھ، گریٹر کراچی سیوریج پلانٹ کے لئے 60 کروڑ، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت گوادر میں صاف پانی کے لئے 20کروڑ،گریٹر کراچی واٹر سپلائی سکیم کے لئے 3ارب 82کروڑ، گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے لئے 20کروڑ، اسلام آباد آڈٹ ہائوس میں ترقیاتی کاموں کے لئے 15کروڑ، پھول نگر میں ترقیاتی کاموں کے لئے 30کروڑ، تھرپارکر میں 100میگاواٹ پاور پلانٹ کے لئے 30کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

Your Thoughts and Comments